نیو مری۔ جھگڑا

نیو مری ڈھانڈہ ہا ئی ایس سٹینڈ پر جھگڑا،جس کے نتیجے میں ایک شخص گولی لگنے سے جاں بحق۔
نیو مری ڈھانڈا ہائی ایس سٹینڈپرمعمولی تلخ کلامی پر جھگڑاہوا جس پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔مری کے تقریباً تمام بس اور ہائی ایس سٹینڈ ز پر ایسے واقعات روز انہ کا معمول بن چکے ہیں جسکے نتیجے میں ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔
مذکورہ شخص( جس کا نام واصف ستی ولد احسن ستی اورعمر 28سال ہے)کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو1122 کے عملے نے سی ایم ایچ مری میں منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالقِ حقیقی سے جاملا۔