چیک کمیٹی مسیاڑی کے علاقہ چوانہ کے مرکزی قبرستان کیلئے 20 کنال اراضی فراہم کرنے کا مطالبہ اہلیان علاقہ

مری(عثمان علی سے) چیک کمیٹی مسیاڑی کے علاقہ چوانہ کے مرکزی قبرستان کیلئے 20 کنال اراضی فراہم کرنے کا مطالبہ اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ جنگلات کی ایک بڑی اراضی میں ایک شخص نے قبضہ کررکھا ہے اور مرکزی قبرستان جہاں 50 سے زائد قبریں موجود ہیں وہاں بھی قبضہ مافیا کے لوگ قبضہ کرنا چاہتے ہیں جو اہلیان علاقہ کے بنیادوں حقوق کو سلب کرنے کی شرمناک حرکت ہے عوامی حلقوں نے صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور اور دیگر اعلیٰ حکام سے مذکورہ اراضی کو قبرستان کیلئے مختص کرنے اور قبرستان کی چار دیواری کیلئے فنڈز فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔