میاں محمد نواز شریف کو بلا مقابلہ مرکزی صدر مسلم لیگ ن پاکستان اور میاں شہباز شریف کوبلا مقابلہ صدرمسلم لیگ ن پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد

مری(عثمان علی سے) مسلم لیگ ن انٹرا پارٹی الیکشن میں میاں محمد نواز شریف کو بلا مقابلہ مرکزی صدر مسلم لیگ ن پاکستان اور میاں شہباز شریف کوبلا مقابلہ صدرمسلم لیگ ن پنجاب منتخب ہونے پر سابق ناظم روات مجید عباسی،مسلم لیگ ن کے رہنماؤں حاجی اکسرین عباسی،سابق سٹی نائب ناظم مرزاسہیل بیگ،ن لیگ مری سٹی کے صدر راجہ احسان نوازاور دیگر نے دلی مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ان قائدین کی ولولہ انگیز قیادت میں مزید مضبوط اور منظم ہوگی۔