گورنمنٹ ہائی سکو ل روات مری کے ہیڈماسٹر محمد رضوان عباسی جو گزشتہ دنوں ایک ٹریفک حاد ثہ میں جابحق ہوگئے تھے ا

مری(عثمان علی سے)گورنمنٹ ہائی سکو ل روات مری کے ہیڈماسٹر محمد رضوان عباسی جو گزشتہ دنوں ایک ٹریفک حاد ثہ میں جابحق ہوگئے تھے ان کی یاد میں ہائی سکول روات میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوا جس میں سیاسی سماجی شخصیات اور محکمہ تعلیم سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کی علمی و سماجی خدمات پر شا ندارر الفاط میں خراج عقیدت پیش کیا گیا تقریب سے ای ڈی او ایجوکیشن راولپنڈی قاضی ظہور الحق،حاجی محمد اقبال ،قاری سیف اللہ سیفی ، سجاد احمد عباسی ، امتیاز عباسی ،شاہد مبارک ، پروفیسر محمود الحق عباسی ، امین لغاری ،خان سمیع الرحمان، میڈم صوبیہ ،سید اظہر علی شاہ ، راجہ سعید عباسی ، قاسم عباسی ایڈوکیٹ ، مفتی نذیر ، حاجی ذولفقار عباسی ، محمد ہمایوں بٹ ، اکرام عباسی ،ذولفقار امین عباسی اور دیگر نے محمد رضوان عباسی مرحوم کی تعلیمی اور سماجی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے سکول ہذا کو درجہ بدرجہ اعلی تعلیمی اداروں کی صف میں لاکھڑا کیااو ر اساتذہ ادارہ کے لیے اسی طرح محنت کریں گے جس طرح رضوان عباسی شہید نے کی مقررین نے کہا کہ انسان اپنے کام سے پہچانا جاتا ہے جس کا ثبوت ہے کہ اس تعزیتی ریفرنس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سکول کے اساتذہ و اہل علاقہ نے سکول کے ساتھ مسجد بنام رضوان عباسی کا بھی سنگ بنیاد رکھا اور ای ڈی او نے سکول کے ایک نئے تعمیر ہونے والے بلاک کا نام رضوان عباسی مرحوم کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان بھی کیا تقریب میں میں مرحوم کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔