پاکستان پیپلز پارٹی جہلم کے ورکرز نے محترمہ نصرت بھٹو کی برسی کے حوالہ سے دعائیہ تقریب کا انعقاد

جہلم(مرزا جویراقبال)مادر جمہوریت محترمہ نصرت بھٹو نے جمہوریت کی بحالی کیلئے جو قربانیاں دیں ہیں اور انکی عوام کی بحالی میں کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا آمر ضیاء کا نام تو مٹ گیالیکن عوام کی خاطر قربانیاں دینے والوں کا آج بھی نام زندہ ہے پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز نے محترمہ نصرت بھٹو کی برسی کے حوالہ سے دعائیہ تقریب میں محمد اشتیاق پال سابق ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی ضلع جہلم نے دعا کے بعد کیا تلاوت کلام پاک کی سعادت حافظ سرفراز احمد کو حاصل ہوئی اس میں سینےئرراہنما پی پی پی طارق نسیم بٹ، میاں رشید احمد سابق جنرل سیکرٹری، راہنما پیپلز ٹریڈ ونگ راؤ یونس، انجنےئر سرفراز احمد، مظفر اقبال انصاری، حاجی عبدالرزاق بٹ، کامران خان، میاں وسیم و دیگر کارکنان نے دعا میں شرکت کی۔