نصرت بھٹو نے جمہوریت کے تاریخی خدمات سرانجام دیں،فخر الزمان

جہلم (محمداشتیاق پال) نصرت بھٹو نے جمہوریت کے تاریخی خدمات سرانجام دیں آمر وں کے خلاف صنف نازک نے مردوں سے بڑھ سے مقابلہ کیا اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے ذوالفقار علی بھٹو شہید کے مشن کو جاری رکھا یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنما اور سابق مشیر وزیر اعظم چوہدری فخر الزمان نے نصرت بھٹو کی پانچویں برسی پر اظہار خیال کر تے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے تمام رہنماوں کی تربیت ہی ایسی ہے کہ وہ کبھی آمروں کے آلہ کار نہ بنے اور نہ ہی آمریت کے آگے جھکے، مرحومہ نصرت بھٹو نے جس طرح مشکل وقت میں پیپلز پارٹی کی قیادت سنبھالی اور مثالی ہمت و حوصلہ سے جمہوریت دشمنوں کا مقابلہ کیا اس پر ان کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے ، ایک عورت ہوتے ہوئے جیلوں اور تشدد کو برداشت کرنا تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔