بریکنگ نیوز :جہلم ٹریفک حادثہ میں دو ہلاک ایک زخمی

جہلم(عبدالغفور بٹ)تیز رفتار شاہ زور موٹرسائیکل سواروں پر چڑھ گئی،ڈرائیور موقع سے فرار گاڑی پولیس نے قبضہ میں کر لی،چچا بھتیجی ہلاک جبکہ بھتیجا شدید زخمی،مرحوم برطانیہ پلٹ تھا اور چند روز بعد اس کی واپسی تھی،تفصیلات کے مطابق محلہ اسلام پورہ جہلم کا رہائشی صغیر احمد ولد محمد قربان عمر 45 اپنے بھتیجے عباس ولد شبیر عمر 25 اور بھتیجی مہوش عمر 20سال کے ہمراہ دینہ سے جہلم آرہے تھے کہ کشمیر کالونی کے قریب تیز رفتار شاہ زور نے موٹرسائیکل سواروں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل صغیر احمد اور اس کی بھتیجی مہوش موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ اس کے بھتیجا عباس کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم پہنچایا گیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق صغیر احمد لندن پلٹ تھا اور چند روز بعد اس کی لندن واپسی تھی۔ڈرائیور موقع سے فرار جبکہ شاہ زور ٹرالر پولیس نے قبضے میں لے لیا۔