اسلا م صرف مفروضوں اور حکایتوں کا دین نہیں،بلکہ اسلا م ایک مکمل ضابطہ حیات ہے،

جہلم (وسیم تبریز) اسلا م صرف مفروضوں اور حکایتوں کا دین نہیں،بلکہ اسلا م ایک مکمل ضابطہ حیات ہے ،یہ بات خطیب جامع مسجد الاقصیٰ اسلامک سنٹر نے اپنے ایک بیان میں کہی ،دین اسلام اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے لیکن ہم نے اس نعمت کی قدر نہیں کی ،اسلام کی قدر اسوقت ہو گی جب ہم اس پر عمل کریں گے ،آج معاشرے کی تباہی بربادی کا بہت بڑا سبب اسلام سے دوری ہے ،المیہ یہ ہے کہ لوگوں کو چاند میں اللہ اور حسین تو لکھا نظر آجاتا ہے ،لیکن قر آن مجید کے30سپارے نظر نہیں آتے حقیت یہ ہے کہ ایسی چیزوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ،آج سوشل میڈیا پر یہ چیز عام ہو چکی ہے کسی کو بادلوں میں اللہ نظر یا محمد ﷺ لکھا نظر آجاتا ہے یا چاند میں لکھا نظر آجاتا ہے یا کسی جانور پر لکھا نظر آجاتا ہے یا کبھی اس طرح کی پوسٹ کی جاتی ہے کہ درخت سجدے میں گرا ہوتا ہے ،اگر یہی اسلام کی سچائی کی دلیل ہے تو بعض اوقات بادلوں میں صلیب بھی بن جاتی ہے ،عیسائیوں نے بھی جانوروں پر صلیب کے نشان ثابت کیئے ہیں،تو کیا عیسائیت کو بھی سچا دین مان لیا جائے گا حالانکہ ایسا نہیں ہے ،یہ سب چیزیں مفروضے ہیں ،اور اسلام مفروضوں کا دین نہیں بلکہ اسلام کی سچائی کی دلیل تو ساری کائنات ہے ،قْرآن مجید کے 30سپارے ہیں اور محمد ﷺ کی سیرت ہے ،تو بجائے اس کے کہ ہم مفروضوں کی رویج واشاعت میں وقت ضائع کریں ہمیں ایسی چیزوں کو شئیر نہیں کرنا چایئے بلکہ حقیقی اسلام کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنا چایئے،ہم مسلمان اور ہمیں رسول ﷺ کی سیر ت کو سمجھنا چایئے اور اسکے مطابق اپنی زندگیوں میں تبدیلی لانی چایئے ،ہمیں مساجد کو آ باد کرنا چایئے اگر ہر بندہ اپنی اصلاح کر لے تو پورے معاشرے کی اصلاح ہو جائے گی ورنہ معاشرے میں تبدیلی ممکن نہیں ہے ،