ضلع جہلم کے اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع کر دیا گیا

جہلم(جہلم جیو۔ڈاٹ کام)حکومت پنجاب محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ضلع جہلم کے اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔تمام اسلحہ ہولڈرز حضرات کوآگاہ کیا جا رہا ہے کے اسلحہ لائسنس کو ڈیجیٹل کروانے کے لئے آخری تاریخ 31 اکتوبر 2016 ہے ۔ مقررہ تاریخ کے بعد کوئی بھی لائسنس کمپیوٹرائز نہیں کیا جائے گا۔