ڈسپلن کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی،آغاسعید اختر سہوترہ

جلالپورشریف(عمران حیدرببلی)ڈسپلن کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، آل پاکستان دیہاتی مزدور تنظیم کے چیئرمین و صدر آغا سعید اختر سہوترہ،تفصیلات کے مطابق آل پاکستان دیہاتی مزدور تنظیم کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا، اجلاس آل پاکستان دیہاتی مزدوروں کے چیئر مین وصدر آغا سعید سہوترہ کی رہائش آگاہ سیالکوٹ میں ہوا جس میں تحصیل پنڈدادن خان کے دیہاتی مزددرو کے علاوہ مرکزی نائب صدر یاسین،ڈپٹی سیکرٹری محمد اختر، صدر پنجاب عبداللہ خان، جنرل سیکرٹری پنجاب اعجاز احمد،شعبہ خواتین جنرل سیکرٹری نورین بھٹی،غلام مرتضیٰ ولد بہادرخان سرگودھا ، ڈاکٹر عبدالعزیز سرگوھا، عذرابانو صدرشعبہ خواتین اورمیاں شجاح اشرف نے شرکت کی ،اور مزدور تنظیم کے فیصلوں کی تائید کی جس میں دیہاتی مزدروں کے جنرل سیکرٹری گل عباس خا�آف نوشہرہ ورکاں اور مرتضیٰ ولد سعی آف پننوال تحصیل پنڈدادن خان کو پارٹی ڈسپلن پرآل پاکستان دیہاتی مزدور تنظیم سے نکال دیا گیا تھا جن کاتعلق ( ماہانہ میگزین وقارقلم سے تھا ) اب جنرل باڈی کا اگلا اجلاس جلالپورشریف ،لڈوا میں عبداللہ خان کے دفتر پر ہوگا جس میں پارٹی امور اور دیگر معاملات پراتفاق رائے سے فیصلہ ہوگا ، بھٹہ مزدوروں کی جدوجہد اور ان کو مناسبت کے ساتھ اجرت 1036روپے فی ہزار کچی اینٹ دلوانے کیلئے ہونے والے جلسہ کی بھر پور تیاری ہوگی ،اگر بھٹہ مزدورروں کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو پھر دمادم مست قلندر ہوگا،دیہاتی مزدوروں کے چیئرمین و صدر جناب آغا سعید اخترسہوترہ اور ماہنامہ وقار قلم کے چیف ایڈیٹر جناب محمد شکیل منصوری آف گوجرانوالہ نے صحافیوں سے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گل عباس خان آف نوشہرہ ورکاں کو ماہنامہ وقارقلم سے بھی فارغ کردیا کیا ہے جو کہ گل عباس خان ماہنامہ وقارقلم میں بطور ڈپٹی ایڈیٹر کام کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ یاسین،عبداللہ خان، محمد اختر،اعجاز احمد،اقرار حسین،مرتصیٰ،اور آل پاکستان دیہاتی مزدور تنظیم کے آغا سعید اختر،محمد الطاف،انورارباب،منظور حسین، خوشحال خان،مائی بشیرابی بی ،ملازم حسین،مرزاخان،کی شکایات پر ماہنامہ وقار قلم اور دیہاتی مزدور تنظیم سے فارغ کردیا گیا ہے،آغا سعید اخترسہوترہ،محمد شکیل منصوری،