ذیابیطس کی بیماری میں پاکستان کا آٹھواں نمبر ہے،ڈاکٹر خالد سعید اختر

کھیوڑہ(راجہ فیاض الحسن) ذیابیطس کی بیماری میں پاکستان کا آٹھواں نمبر ہے۔جب کہ امکان ہے کہ بہت جلد ملک پانچوں نمبر پر آ جائے گا۔ یہ بات ڈاکٹر خالد سعید اختر نے کھیوڑہ میں منعقدہ فری میڈیکل کیمپ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیان کی ۔ اس کیمپ کا انعقاد فرسٹ اسٹیپ فری انسولین ویلفئیر سوسائٹی اور معروف سینئر صحافی چیف ایڈیٹر روزنامہ انصاف انٹرنیشنل اسلام آبادآصف کھوکھر کے تعاون سے کیا گیا۔ بلدیہ کھیوڑہ میں منعقد شدہ کیمپ میں جہلم سے آئے ڈاکٹر خالد سعید اختر ماہرِ امراض ذیابیطس اور ان کے عملہ نے مریضوں کا نہ صرف یہ کہ مفت طبی معائنہ کیا بلکہ انہیں ادویات بھی بلا معاوضہ مہیا کی گئیں۔کھیوڑہ کے شہریوں نے اپنے فرزند آصف کھوکھر کے کارِ خیر کو سراہا۔