پنجاب ایجوکیٹرز ایسو سی ایشن جہلم کا اجلاس

جہلم(عبدالغفو ربٹ)پنجاب ایجوکیٹرز ایسو سی ایشن جہلم کا اجلاس ضلعی صدر چودھری راشد محمود کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں محمد اشفاق حیدر،احسان الٰہی شاکر،کامران یوسف،آفتاب اسلام ،مطیع الرحمان اور دیگر اساتذہ نے شرکت کی ۔اجلاس میں کہا گیاکہ ہم صوبائی سطح پراساتذہ تنظیموں کے بڑے اتحاد گرینڈ ٹیچرز الائنس کو ضلع جہلم سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گرینڈ ٹیچرز الائنس موجودہ صورت حال میں وقت کی اہم ضرورت تھی۔ہم اس اتحاد کو بنانے میں پنجاب ایجوکیٹرز ایسو سی ایشن پنجاب کے مرکزی صدر چودھری محمد صفدر اوردیگر تمام اساتذہ تنظیموں کے رہنماؤں کومبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اب اساتذہ کے حقوق کے حصول کے لیے مشترکہ پلیٹ فارم سے ہر کوشش کارگر ثابت ہو گی۔