کھیوڑہ شہر میں ہونے والا سڑک کا کام نہایت سست روی کا شکار

پنڈدادن خان (چوہدری حافظ ارسلان)کھیوڑہ شہر میں ہونے والا سڑک کا کام نہایت سست روی کا شکار ہے ٹھیکیدار عوام کو مٹی کھانے پر مجبور کر رہے ہیں ملک عظیم سرور۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کھیوڑہ کے سرگرم کارکن اور ملک عبید سٹی صدر کھیوڑہ کے درینہ ساتھی عظیم سرور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کھیوڑہ سڑک جو کہ کافی عرصے سے زیر تعمیر ہے ٹھیکیدار نہایت سست روی کا مظاہرہ کر رہے ہیں دھول مٹی سے عوام الناس کا جینا محال ہو گیا ہے سڑک پر دھول کی وجہ سے کئ قسم کے ٹریفک حادثات رونما ہو رہے ہیں۔ملک عظیم سرور نے کہا کہ اس سے قبل پنڈدادن خان مین روڈ کے کام میں بھی ٹھیکیدار سست روی دیکھا رہے ہیں انھوں نے کہا کہ مونسپل کمیٹی کھیوڑہ سڑک پر پانی کے چھڑکاو تک نہیں کرتی انھوں نے کہا کہ انتظامیہ اور ٹھیکیدار سڑک کے کام کو جلد از جلد مکمل کریں ورنہ شہری احتجاج کا حق محفوظ رکہتے ہیں