جہلم کی سرزمین کیلئے اعزاز،جہلم کا ہونہار فرسٹ کلاس کرکٹر سرمد حمید کی پی آئی اے کے خلاف سنچری

جہلم(چوہدری کامران اصغر گجر)جہلم کے ہونہار فرسٹ کلاس کرکٹر سرمد حمید نے قائداعظم ٹرافی ٹورنامنٹ میں راولپنڈی کی طرف سے کھیلتے ہوئے پی آئی اے کے خلاف اپنی پہلی فرسٹ کلاس سنچری سکور کی،انہوں نے پی آئی اے کے خلاف 100رنز کی انگز کھیلی جو کہ جہلم کی تاریخ میں کسی بھی کھلاڑی کی پہلی فرسٹ کلاس سنچری ہے،اس سے پہلے بھی انہوں نے نیشنل بینک کے خلاف 85رنز کی انگز کھیلی تھی۔سرمد حمید جہلم میں الفتح کرکٹ کلب ٹاہلیانوالہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔تمام کرکٹر اور دوست واحباب نے انہیں بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش اور امید ظاہر کی کہ وہ اسی طرح محنت اور لگن سے کھیلتے ہوئے پاکستان کی قومی ٹیم میں اپنا مقام بنائیں گے۔