جہلم جیو کی خبر پر ایکشن،پولیس تھانہ صدر جہلم کی خانہ پوری

جہلم(عبدالغفور بٹ)جہلم جیو کی خبر پر ایکشن،پولیس تھانہ صدر جہلم کی خانہ پوری،پولیس کا مال بیچنے والے موقع سے فرار ،اہلیان علاقہ کا اصل منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ، ان پولیس ملازمین کے نام بھی آپ کے سامنے رکھ دیں گے جو اپنا حصہ وصول کر کے جاتے ہیں اہلیان علاقہ ،تفصیلات کے مطابق جہلم جیو خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی پی اوجہلم حسن اسد علوی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم ملک آصف نے نفری کے ہمراہ چونترہ میں چھاپے مار کر ملزم محمد عاشق ولد محمد مالک سکنہ چونترہ سے 10لیٹر شراب،ناصر محمود ولد خوشی محمد سکنہ چونترہ سے 8لیٹر شراب ،جبکہ ناظم شاہ ولد صادق شاہ قوم سیدسکنہ محلہ مرزا آباد،چونگی نمبر 5روہتاس روڈ جہلم سے 220گرام چرس برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔اس کاروائی پراہلیان چونترہ ،کولپور نے ڈی پی اوجہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ ہیروئن اور چرس فروخت کرنے والوں کی بجائے دو ملزمان پر شراب ڈال کر خانہ پوری کی گئی ہے ،لہذا منشیات کی اصل جڑ کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ،ورنہ ہم ان پولیس ملازمین کے نام بھی آپ کے سامنے رکھ دیں گے جو اپنا حصہ وصول کر کے جاتے ہیں۔