مخلوق خدا کی خدمت کرنے والوں کی ملک پاکستان اور ضلع جہلم میں کوئی کمی نہیں ہے

جہلم(عبدالغفوربٹ)مخلوق خدا کی خدمت کرنے والوں کی ملک پاکستان اور ضلع جہلم میں کوئی کمی نہیں ہے،دکھی انسانیت کی خدمت کر کے ہی انسان اپنی زندگی کا مقصد حاصل کر سکتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں میں سے کچھ حصہ اس کی مخلوق پر خرچ کرنے سے مال میں اضافہ ہی ہوتا ہے یہ وہ ممتاز کاروباری و سماجی کارکن صفدر حسین سیٹھی اور بلال صفدر انار کلی فیبرک والے ایسی شخصیت ہیں جو میڈیا کی نشاندہی پر مخلوق خدا کی خدمت کرتے رہتے ہیں اور بچوں کو پینے کے صاف اور صحت مند ٹھنڈا پانی کی فراہمی کیلئے سکولوں میں الیکٹراک واٹر کولر لگا کر بھی دیتے ہیں۔ان پر اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ وہ اپنی بساط کے مطابق اپنا گھر روہتاس روڈ، سایہ ہوم جادہ ہر جمعہ سول ہسپتال 500 افراد کا کھانا، الجلال ویلفےئر ٹرسٹ ہر جمعہ کھانا مالی امداد ماہانہ، اجتماعی شادیو ں میں مدد اور لائنز کلب کے فری میڈیکل کیمپ میں بھی ان کی معاونت کرتے رہتے ہیں ان کی ہر دم یہ کوشش ہوتی ہے کہ ایسے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہیں۔