ای ڈی او ہیلتھ کیپٹن(ر) ڈاکٹر محمد آصف مرحوم غلام عبدالقادر کے گھر جا پہنچے

جہلم(عبدالغفور بٹ)ای ڈی او ہیلتھ کیپٹن(ر) ڈاکٹر محمد آصف اپنے ڈی ایچ او محمد وسیم، انٹمالوجسٹ ضمیر منہاس اور لیپالک ڈی ایس وی شاہد اسلم کو لے کر مگر مچھ کے آنسو بہاتے ہوئے مرحوم غلام عبدالقادر کے گھر جا پہنچے، مرحوم کے بھائی کو ڈاکٹر مسعود نے ڈیوٹی سے یہ کہہ کر بلوا لیا کہ ڈی سی او جہلم آپ کے گھر تشریف لارہے ہیں اس لیے جلد ازجلد گھر پہنچیں،باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ای ڈی او ہیلتھ نے مرحوم کے بھائی کو کہا کہ آپ اس فارم پر دستخط کر دیں،ہم عبدالقادر کی بیوہ کو اس کے چھ لاکھ روپے کے واجبات ادا کر دیں گے،تو اس کے بھائی نے خالی فارم واپس کرنے کے ساتھ کہا کہ ’’ میرا بھائی واپس لا دو میرے بیٹوں جیسا بھائی تھامجھے دنیاوی لالچ مت دو‘‘۔جس سے مایوس ہو کر ای ڈی او ہیلتھ کیپٹن(ر)ڈاکٹر محمد آصف اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ واپس آگیا،اس سلسلہ میں جب ای ڈی او ہیلتھ کیپٹن (ر)محمد آصف سے موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کی طرف سے دی جانے والی امداد بیوہ کا حق ہے اگر عبدالقادر کی بیوہ اس درخواست فارم پر دستخط کر ے تاکہ ہم اس پر ضرورت کے تحت کام مکمل کر کے گورنمنٹ سے ان کا حق دلوا سکیں۔مگر لواحقین نے درخواست پر دستخط کر کے ہمیں نہیں دیے جس کی وجہ سے کام سست روی کا شکار ہو سکتا ہے۔