اگرکل ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو ضلع بھر میں احتجاج کا دائر کار بڑھا دیا جائیگا،سیدہ ام لیلیٰ

جہلم(عبدالغفور بٹ)جہلم جیو کے ایڈیٹرعبدالغفور بٹ نے ضلعی صدر سیدہ ام لیلیٰ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ارباب اختیار ہمارا مزید امتحان نہ لیں اگرکل ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو ضلع کے ہیلتھ ملازمین صرف میری کال کا انتظار کر رہے ہیں جس سے ضلع بھر میں احتجاج کا دائر کار بڑھا دیا جائیگا۔ وہ ہر تحصیل میں احتجاج شروع کر دیں گے اور 31اکتوبر تک انتظار کررہے ہیں کہ ضلع جہلم کے غیور عوام کے آنے والی نسلوں کی جو عملہ ویکسنیشن کررہا ہے اگر ان کو ہی انصاف نہ دیا گیا تو ویکسینشن کا کام مکمل طو رپر روک دیا جائے گا اور آنے والی پولیو مہم میں بھی ملازمین کام نہیں کریں گے۔ڈی سی اوجہلم آج ہمیں انصاف دیتے ہوئے اس کو معطل کریں ہم ڈی سی او صاحب کو ماضی سے بھی زیادہ ورکنگ دیں گے اور نمبر ون جو کہ جہلم کتنے عشروں سے آرہا ہے اس کو ہرطریقے سے برقرار رکھیں گے۔لیکن ای ڈی او ہیلتھ کیپٹن (ر)ڈاکٹر آصف کو ملازمین ایک گھنٹے کیلئے بھی برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ ای ڈی او ہیلتھ سرکاری گاڑی لے کر عبدالقادر کے گھر گیا جو اس کے دائر ہ اختیار میں نہیں ہے۔اس سلسلہ میں جب ای ڈی او ہیلتھ کیپٹن(ر)محمد آصف سے موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ۔میں ضلع میں محکمہ صحت کا سربراہ ہوں سرکاری کام کیلئے ہم گاڑی استعمال کر سکتے ہیں۔ ڈی او سی صاحب انکوائری کررہے ہیں ہیں ڈی سی اوکے حکم پرجو فائنل ہو گا انکوائری میں اس کے بعد حکومت پنجاب کی ذمہ داری ہے جو بھی ہو گا وہ ہمیں قبول ہے