ضلع جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

جہلم(عبدالغفور بٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم حسن اسد علوی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ منیب اقبال ایس آئی،صداقت علی اے ایس آئی نے شفاقت علی ولد غلام محبوب سکنہ ریتلی کو اشتہاری زاہد محمود ولد غلام محبوب اشتہاری مقدمہ بجرم 302/109ت پ تھانہ سوہاوہ کو پناہ دینے اور پولیس کی گرفتاری سے بچانے میں امداد کرنے پر مقدمہ بجرم 216ت پ درج کر کے مذکورہ کے قبضہ سے 12بور رپیٹر معہ 3روند ،محمد اظہر ولد مقصود احمد سکنہ کوہلیاں تھانہ ڈومیلی ملزم مقدمہ بجرم 392/411ت پ سے ریوالور 32بور ،اعجاز نسیم اے ایس آئی چوکی سٹی دینہ نے بلال حسین ولد وحید پرویز سکنہ منگلا روڈ دینہ سے 10لیٹر شراب ،طارق محمود ایس آئی نے تنویر حسین ولد جاوید سکنہ ہڈالی سیداں سے 5لیٹر شراب،محمد ضمیر ولد ریاض حسین سکنہ محلہ آزاد شاہ دینہ سے 9لیٹر شراب،جبکہ محمد اشرف ایس آئی تھانہ چوٹالہ نے غلام عباس ولد محمد زمان سکنہ ماہلہ کو غیر قانونی پیٹرول بیچنے پر گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔