پولیس لائن جہلم میں ڈی پی اوجہلم حسن اسد علوی کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش

جہلم(عبدالغفور بٹ،محمداشتیاق پال)پولیس لائن جہلم میں جنرل پریڈ ہوئی اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم حسن اسد علوی کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش ، پولیس کی بھاری نفری نے مارچ کرتے ہوئے سلامی کے چبوترے کے پاس سے گزرتے ہوئے سلامی پیش کی،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم حسن اسد علوی کا پولیس لائن جہلم کا خصوصی دورہ کیا اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی اس موقع پر دسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم حسن اسد علوی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اچھی وردی پہننے اور ڈسپلن کا اعلی معیار قائم رکھیں ، جہلم پولیس ملازمین جس جانفشانی سے عوام کی خدمت کررہی ہے جس کی بدولت پنجاب پولیس کا مورال بلند ہو رہا ہے اور ان کی دن رات کاوشوں سے عوام سکھ کی نیند سو رہی ہے۔آخر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے پولیس لائن میں موجود سرکاری گاڑیوں کا معائنہ کیا اور عملے کو ہدایت کی کہ گاڑیوں کو اچھی حالت میں رکھیں اور ان کی دیکھ بھال کریں۔