آدھے گھنٹے کی بار ش نے بلدیہ جہلم کی کارکردگی بے نقاب ہو گئی،

جہلم(عبدالغفوربٹ)آدھے گھنٹے کی بار ش نے بلدیہ جہلم کی کارکردگی بے نقاب ہو گئی،سول لائن ،خانساماں محلہ،مشین محلہ نمبر 1,2,3،محلہ چشتیاں،محمدی چوک،شاندار چوک،عباس پورہ،فردوس ڈھوک،کالاگجراں کے علاقے میں گلیوں اور نالیوں میں پانی کھڑا ہو گیا،جس سے وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ ہے ،بلدیہ جہلم صفائی کے نام پر ماہانہ لاکھوں روپے خرچ کرتی ہے لیکن اس کی کارکردگی صفرہے ،افسروں کے جیبوں میں لاکھوں روپے چلے جاتے ہیں لیکن عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا،عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلامیہ سکول روڈ،مشین محلہ روڈ جو چند دن پہلے مرمت کی گئی ہے آدھے گھنٹے کی بارش سے ٹوٹ پھوٹ گئی ہیں عوامی سماجی نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری تحقیقات کی جائیں کہ یہ کس طرح کی مرمت ہے جو معمولی بارش بھی برداشت نہیں کر سکی۔