میرے قائدین نے مجھ پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے مجھے وائس پریذیڈنٹ پنجاب بمقابلہ منتخب کیا،نگہت میر

کھیوڑہ( مدثر ملک) میاں نواز شریف ، شہباز شریف اور دیگر پارٹی کے سینئر رہنما وں نے جس طرح مجھ پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے مجھے وائس پریذیڈنٹ پنجاب بلامقابلہ منتخب کیا انشاء اللہ میں قائدین کے اعتماد پر پورا اتروں گی اور ضلع جہلم کی تعمیروترقی میری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار محترمہ نگہت میر رہنما مسلم لیگ ن و ایم این اے جہلم نے چوہدری اختر آرائیں صدر تحصیل پریس پنڈدادنخان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے قائدین میاں نواز شریف،میاں شہباز شریف نے مجھ پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے مجھے وائس پریذیڈنٹ پنجاب بمقابلہ منتخب کیا انشاء اللہ میں اپنے قائدین کے اعتماد پر پورا اتروں گی اور پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط کرنے کے لیے محنت کروں گی اور ضلع جہلم کی تعمیروترقی میری اولین ترجیح ہے اور انھوں نے کہا کہ ن لیگ پاکستان کی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے حب الوطنی کے حوالے سے کوئی لیڈر نواز شریف کا مقابلہ نہیں کر سکتا اقتصادی راہداری سے دشمن قوتوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں راہدری کی تکمیل سے پاکستان میں خوشحالی کا ایک نیا سفر کا آغاز ہو گا پاک چین سدا بہار تعلقات مشترکہ اصولوں اور مفادات پر مبنی ہیں جو مختلف شعبوں میں تعاون کی بنیاد استوار کرتے ہیں اور کہا کہ عمران خان مایوسی کی انتہا کو پہنچ چکے ہیں یلغار اور لشکر کشی سے پاکستان کی سیاست میں فساد برپا کرنا چاہتے ہیں اور یہ شریف خاندان کی دنیا میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بری طرح گھبرا چکے ہیں ۔