کسی علاقے کی پہچان اس کی ثقافت ہے اور ہمیں اپنی ثقافت پر فخر ہے،راجہ دفتر عباسی

مری(عثمان علی سے)کسی علاقے کی پہچان اس کی ثقافت ہے اور ہمیں اپنی ثقافت پر فخر ہے ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی راجہ دفتر عباسی سابق چیئرمین بلدیہ مری نے تقریبات نیشنل ایکشن پلان کے تحت مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام منعقدہ محفل شعر خوانی (بیت بازی)کے اختتام پر اپنے خطاب میں کیا اس محفل شعرخوانی میں ملک کے معروف شعر خوان ارشد محمود اور پارٹی نے بھرپورطریقے سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد ابرار عالم نے اپنے ابتدائی کلمات میں آرٹس کونسل کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارا مقصد مقامی ثقافت کو فروغ دینا ہے اس پروگرام میں میزبانی کے فرائض مشہورکمپیئر سید آل عمران (ریڈیو اور ٹی وی فیم) نے سرانجام دیئے نمایاں شخصیات میں مرزا سہیل بیگ سابق نائب ناظم مری سٹی، ندیم حسین شوکت، مظہر عباسی، غالب بشیر، راحیل عرفان ، محترمہ شکیلہ صابر، محترمہ ماریہ ، میڈیا اور مقامی لوگوں کے علاوہ سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اس پروگرام کو پسند کیا اور آرٹس کونسل کو کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی۔