مری ایکسپریس وے پر موضع مسیاڑی میں قبضہ مافیا کا راج

مری(عثمان علی سے)مری ایکسپریس وے پر موضع مسیاڑی میں قبضہ مافیا کا راج مالکان کی عدم موجودگی کافائدہ اٹھاتے ہوئے قبضہ مافیا نے جعلی فرد لگا کر زمین فروخت کردی مالکان کو پتہ چلنے پر انہوں نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کیا لیکن عدالتی حکم کے باوجود قبضہ مافیا نے مذکورہ اراضی پر غیر قانونی تعمیرات شروع کررکھی ہے ،لوئر مسیاڑی خسرہ نمبر 811 میں درجنوں مالکان شامل ہیں ان کی عدم موجودگی میں قبضہ مافیا نے ملی بھگت سے اصل مالکان کا رقبہ تقریباً 17 کنال ایک غیر مقامی شخص کو جعلی کاغذات دکھا کر فروخت کردیاجب مالکان کو علم ہوا تو انہوں نے عدالت سے رجوع کیا جس پرعدالت نے حقائق کو جاننے کے بعدحکم امتناعی جاری کردیا اس کے باوجود غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ قبضہ مافیا نے جاری کررکھا ہے، مالکان نے اعلیٰ عدلیہ اورمتعلقہ اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل ہے