بچوں کو صحت مند بنانے میں پینے کاصاف پانی ایک بنیادی حیثیت رکھتا ہے،محمدعثمان

جہلم(محمداشتیاق پال)بچوں کو صحت مند بنانے میں پینے کاصاف پانی ایک بنیادی حیثیت رکھتا ہے اور بچوں کے سکولوں میں الیکٹریک واٹر کولر لگانے سے بچوں کو شدید گرمی میں صاف صحت مند اور ٹھنڈا پانی ایک نعمت سے کم نہیں جسے یقینی بنانے میں رخسانہ کوثر سابق ضلعی صدر شعبہ خواتین نے وعدہ پورا کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار محمد عثمان پرنسپل عبداللہ پبلک سکول دلاور نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ رخسانہ کوثر نے سکول کے بچوں سے کیا وعدہ پورا کر دیا ہیاس موقعہ پر رخسانہ کوثر نے کہا کہ بچے سانجھے ہوتے ہیں دلاور کے بچے ہمارے اپنے ہیں ان کی خدمت سے مجھے دلی سکون ملا ہے، میں دیگر سماجی خدمات میں بھی کبھی پیچھے نہیں رہی، پڑھ لکھ کر یہی بچے ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گے اور ملک ترقی کرئے گا۔