محکمہ صحت کی انتہائی غفلت کی وجہ سے رورل ہیلتھ سنٹر کی ایمولینس جگہ جگہ خراب ہونے لگی

جلالپورشریف(عمران حیدر ببلی+ڈاکٹرطارق)محکمہ صحت کی انتہائی غفلت کی وجہ سے رورل ہیلتھ سنٹر کی ایمولینس انتہائی پرانی ہونے کی وجہ سے نہ تو غریب مریضوں کوکوئی سہولت مل سکتی ہے اور نہ ہی رورول ہیلتھ سنٹر کی ایمولینس جہلم روڈ کو پسند کرتی ہے جگہ جگہ خراب ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنہ کرنا پڑتا ہیں اس کے ساتھ ساتھ ایمبولینس کے ڈرائیور کو بھی رولادیا،جگہ جگہ خراب ہونے سے ڈرائیور کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے رورول ہیلتھ سنٹرجلالپورشریف کی ایمبو لینس نے ورکشاپ کو اپنا گھر بنا رکھا ہے اور مکینکوں کو سپیشل لسٹ ڈاکٹر ،اگر رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف میں کوئی ایمر جنسی آجائے تو پہلے ایمبولینس کے گھر والوں اور سپیشل لسٹ ڈاکٹر (مکینک) سے رابطہ کرنا پڑتا ہے کہ آیا یہ بوڑی ایمبولینس مریض کو جہلم ،ڈی،ایچ،کیو، جاسکے گی ،اگر مکینک نے (اوکے) کی رپورٹ دے بھی دی تو تب بھی راستے میں یہ ایمبو لینس خراب ہوجاتی ہے اس ایک ایمبولینس کے خراب ہونے سے ،کئ لوگ ذلیل و خوار ہوتے ہیں،نمبر(1)ڈرائیور جس کے سر پر سارا بوجھ آجاتا ہے نمبر(2) جو ایمبولینس میں مریض کے ساتھ جو افراد ہوتے ہیں مریض تو پھر مریض ہوتاہے ،مریض کے ساتھ جانے والے افراد پرائیویٹ گاڑی تلاش کرنے میں لگ جاتے ہے ڈرائیورایمبولینس کے ڈاکٹر کو طلب کرتا ہے ،لہذٰ اہل علاقہ نے سیکرٹری محکمہ صحت سے پر زور اپیل کی ہے کہ خدارا رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف کو نئی ایمبولینس دی جائے تاکہ ہم غریب عوام کو بھی سہولت میسرر آسکے،اہل علاقہ