رورل ہیلتھ سنٹر دینہ ظہور کیانی کی وجہ سے دوبارہ متحرک ہو گیا

منگلا(جرار حسین میر سے)رورل ہیلتھ سنٹر دینہ ظہور کیانی کی وجہ سے دوبارہ متحرک ہو گیا شعبہ ڈینٹل کی کار گزاری بھی اطمینان بخش ہے سماجی زعماء دینہ کا اظہار تشکر ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر میاں مظہر حیا ت کی پر وموشن کے بعد رورل ہیلتھ سنٹر دینہ اپنی کا ر گزاری کے حوالے سے بہت نیچے آگیا تھا ڈاکٹر ظہور کیانی نے چارج سنبھال کر گرتی ہوئی ساکھ کو بر قرار رکھنے کی انتھک کوشش کی اب دوبارہ تقریبا 400مرریض روزانہ چیک اپ ہیلتھ سنٹر سے کرواتے ہیں تمام مریضوں کو تقریبا 70فیصد ادویات رورل ہیلتھ سنٹر دینہ مہیا کرتا ہے ایمر جنسی کا شعبہ بھی فعال ہے شعبہ ڈینٹل میں بھی انقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ڈاکٹر زاہد ڈینٹل سرجن روزانہ 50سے زیادہ مریضوں کو چیک کرتے ہیں مزکورہ ڈاکٹرپروفیشنل جزبے کے تحت کام کرتے ہیں ڈاکٹر زاہد کی محنت کا یہ رزلٹ آیا ہے کہ شہر دینہ میں پرائیویٹ کلینک والوں کا کام ٹھپ ہو گیا ہے اس طرح مریض جو دس سے پندرہ ہزار روپے خرچ کر کے علاج کرواتے تھے رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں مفت علاج کرواتے ہیں سماجی زعماء دینہ نے شعبہ ڈینٹل کی بحالی پر ارباب اختیار کا شکریہ ادا کیا ہے اور ڈینٹل سرجن کو اپنے عملی تعاون کا یقین دلایا ہے ۔