ٹیکنیکل کالج کے طلباء پر پولیس کا تشدد قابل مذمت ہے

للِہ ( نور چغتائی سے)ٹیکنیکل کالج کے طلباء پر پولیس کا تشدد قابل مذمت ہے تعلیمی اداروں پر سیاست چمکانے والے اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہ کریں ہم طلباء کے ساتھ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہارچوہدری عابد اشرف جوتانہ مرکزی رہنما و صوبائی جوائنٹ سیکرٹری پنجاب نے صحافیوں سے گفتگو میں کیا انھوں نے کہا کہ نامکمل عمارت میں کلاسز شروع کرنا غلط اقدام تھا جب تک عمارت میں باقاعدہ تعلیمی ماحول نہ ہو اس وقت تک سیاست چمکانے کے لیے کلاسز کا آغاز نہیں کرنا چاہیے تھا جب طلباء کو سہولیات نہیں ملیں گی تو وہ احتجاج تو کریں گے پولیس نے طلباء پر لاٹھی چارج کر کے جرم کیا ہے اور ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں پنجاب حکومت فوری طور پر فنڈ جاری کرکے تمام بنیادی سہولیات طلباء کو فراہم کر ے اگر طلباء کو تمام بنیادی سہولیات دینے میں کوتاہی برتی جائے گی تو طلباء کو حق ہے کہ وہ اس پر احتجاج کریں اور ہمارا تمام تعاون طلباء تنظیموں کے ساتھ ہو گا۔