ایم این اے راجہ مطلوب مہدی نے ن لیگ کے دونوں گروپوں کے امیدواروں میں پارٹی ٹکٹ تقسیم کیے

للِہ ( نور چغتائی سے)مسلم لیگ ن کے ایم این اے راجہ مطلوب مہدی نے بھیرہ سروس ایریا میں میٹنگ کے دوران کھیوڑہ کے مخصوص سیٹوں کے لیے ن لیگ کے دونوں گروپوں کے امیدواروں میں پارٹی ٹکٹ تقسیم کیے کھیوڑہ ن لیگ کے دونوں گروپوں کی دو دو لیڈیز کونسلر بلامقابلہ اور مہرفاروق گروپ کے اقلیت کی سیٹ پر یوسف ناز بھی بلامقابلہ منتخب ہو گئے تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے دوسرے راونڈ میں مخصوص سیٹوں کے الیکشن کے موقع پر کھیوڑہ میں ن لیگ کے دونوں گروپوں نے اپنے اپنے امیداروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے اور دونوں گروپوں کے امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے اپنی اپنی کوشش شروع کر دی ن لیگی ایم این اے راجہ مطلوب مہدی نے بھیرہ سروس ایریا میں دونوں گروپوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے ملک خادم گروپ کے امیدواروں میں لیڈیز کونسلر کے لیے نائلہ بتول زوجہ نسیم عباس اور دوسری رفعت لقمان زوجہ محمد لقمان کو پارٹی ٹکٹ دے کر بلامقابلہ لیڈیز کونسلر کو منتخب کردیا گیااور یوتھ کے لیے پارٹی ٹکٹ ملک حسن عسکری کو دیا گیا اور ان مد مقابل دوسرے گروپ سے واجد منیر ہے اور مہرفاروق گروپ کو بھی دو لیڈیز امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دے کر نگہت پروین زوجہ محمد سلیمان،ناہید اختر زوجہ عرفان اشرف کو بلامقابلہ لیڈیز کونسلر کو منتخب کردیا گیا۔اور لیبر سیٹ کے لیے پارٹی ٹکٹ ملک زاہد کو دیا گیا اور ان کے مقابلے میں دوسرے گروپ کا امیدوار راجہ محمد یونس ہیں اور اقلیت کی سیٹ پر یوسف ناز بلامقابلہ منتخب ہو گئے ان کے مدمقابل امیدوار نے اپنی درخواست واپس لے لی۔