کھیوڑہ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ایک میٹنگ

للِہ ( نور چغتائی سے) کھیوڑہ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں سابق امیدوار ایم این اے چوہدری فواد حسین ،سابق امیدوار ایم پی اے راجہ شاہنواز،سابق ایم پی اے چوہدری طاہر آصف شامل ہوئے میٹنگ میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و سابق امیدوار ایم این اے چوہدری فواد حسین نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام کارکن 2 نومبر کو اسلام آباد دھرنے میں بھرپور شرکت کریں اور انھوں نے کہا کہ کھیوڑہ مین روڈ کی تعمیرات پر انتظامیہ کی ملی بھگت سے ناقص میٹریل استعمال ہو رہا ہے اور کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے شہر کی عوام آج بھی پینے کے لیے صاف پانی کوترس رہی ہے شہریوں کو مالکانہ حقوق صرف اعلانات کر کے لوگوں کو خوش کیا گیا میں مالکانہ حقوق دلوانے کے لیے منسٹر سے بات کروں گا اگر مسئلے کا حل نہ ہوا تو میں عدالت کے دروازے پر دستک دوں گا کھیوڑہ شوشل ڈسپنسری پر ڈاکٹر و لیڈی ڈاکٹر کی اب تک تعیناتی نہ ہونا مزدوروں کے ساتھ ظلم ہے اور ہم مزدوروں کے ساتھ ظلم نہیں ہونے دیں گے میٹنگ کے آخر میں مشترکہ طور پر پی ٹی آئی کا تحصیل صدر چوہدری مصیعیب ایڈوکیٹ اور تحصیل جنرل مرزا دلدار کونامزد کر دیا گیا۔