ضلع جہلم کے سنیئر صحافی یوسف ناز مسلسل آٹھویں مر تبہ بلا مقابلہ کو نسلر منتخب ہو گئے

پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز +عدنان یو نس )میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے لئے محضوص نشتوں کے انتخاب میں سات میں سے پانچ نشیتں مسلم لیگ ن نے حاصل کر لیں ضلع جہلم کے سنیئر صحافی یوسف ناز مسلسل آٹھویں مر تبہ بلا مقابلہ کو نسلر منتخب ہو گئے 4 خواتین نا ۂداختر ، نگہت پرو ین ، لیلیٰ بتول، رفعت لقمان کے مقابلہ میں مخالفین نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے تھے ۔ میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کی لبیر نشت پر صدر مسلم لیگ ن کھیوڑہ ملک زاہد اور یوتھ کو نسلر کے لئے ملک حسن عسکری کا انتخاب 10 نومبر کو ہو گا۔ آج کی کامیابی سے مسلم لیگ کو 26 نشتوں میں سے 22 نشتوں پر واضع برتری حاصل ہے۔