کوئٹہ پولیس پہ دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،ضلعی امیر جماعۃ الدعوۃ

جہلم(وسیم تبریز)کوئٹہ پولیس پہ دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،یہ بات جماعۃ الدعوۃ جہلم کے ضلعی امیر نے اپنے ایک بیان میں کہی،انہوں نے کہا کہ یہ اسلام دشمن کی گھناونی کاروائیاں جو اسلام اور مسلمانوں کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،اس خطرناک حملے میں 60سے زائد افراد شہید اور 130سے زائد زخمی جبکہ ان زخمیوں میں سے بہت کی حالت سیرز بتائی جاتی ہے،یہ سب راء کا کیا دھرا ہے ،بھارت کو تیزی سے ترقی کرتا پاکستان ایک آنکھ نہیں بھاتا ،اور جب سے پاکستان معرض وجود میں آیا اس کے سب سے بڑے دشمن ،جن میں اسرائیل ،امریکہ ،اور بھارت سرفہرست ہیں ،اور یہ یہود ہو ہنود کسی قیمت بھی مسلمانوں کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے ،اور اس وقت کشمیر کاز جو کہ دنیا میں ایک بار پھر ابھر کر سامنے آیا ہے اور وہ عالمی سطح پر ابھر کر آیا ہے جس کی بھارت کو بہت زیادہ تکلیف ہے ،اور اسکے علاوہ گوادر پورٹ کی ترقی بھی انہیں ایک آنکھ نہیں بھاتی ،لیکن ان شاء اللہ دشمن کو منہ کی کھانی پڑھے گی ،انہوں نے کہا اس حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاں کا فی دکھ ہے ،اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور انکے پسماندگان کو صبر جمیل دے اور زخمیوں کو اللہ تعالیٰ جلد صحت عطاء فرمائے ،آمین