ٹی ایم اے جہلم نے میجر اکرم شہید یادگار سے متصل فلتھ ڈپو کو شمشان گھاٹ بنا لیا

جہلم (اشتیاق پال) ٹی ایم اے جہلم نے میجر اکرم شہید یادگار سے متصل فلتھ ڈپو کو شمشان گھاٹ بنا لیا اخبارات میں خبریں شائع ہونے کے باوجود کوڑا لے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی اور لوڈر ڈرائیوروں نے کوڑا کم کرنے کیلئے روزانہ فلتھ ڈپو میں آگ لگانا معمول بن گیا ہے، محکمہ ماحولیات کے ضلعی افسر اور انسپکٹروں کی چشم پوشی سے عوام پریشان، وزیر اعلی پنجاب اور ڈی سی او جہلم سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے جہلم نے جہاں فلتھ ڈپو میں آگ لگانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اخبارات میں دھواں کے غولوں بھری تصاویر بھی لگائی گئیں مگر ٹی ایم اے کے ایڈمنسٹرٹر یا ڈی سی او کے ایکشن نہ لینے پر بلدیہ ملازمین نے اپنی آگ لگانے والی عادت ترک نہیں بلکہ محکمہ ماحولیات کے ضلعی افسر اور انسپکٹروں نے صرف موحولیات کے نام پر کاروباری طبقہ کو ہراساں کرنا ہے اور بخوشی واپسی کرنی ہے جہلم کے دل شاندار چوک سے ملحقہ اور میجر اکرم شہید نشان حیدر کی یادگار کے سامنے بنے فلتھ ڈپو سے روزانہ اٹھنے والا دھواں انہیں دکھائی نہیں دیتا جو ایک لمحہ فکریہ ہے، عوامی سماجی کاروباری وکلاء نے ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان، ایڈمنسٹریٹر و اے ڈی سی احمر نائیک سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایم اے اور محکمہ ماحولیات کا قبلہ درست کیا جائے تاکہ ماحولیاتی آلودگی سے عوام کو چھٹکارا مل سکے