میونسپل کمیٹی پنڈدادن خان سے اضافی مخصوص نشیستوں کے ساتھ طاہر آصف چوہدری ملک محسن گروپ ۴ اضافی سیٹیں لے کر آگے

پنڈدادن خان( چوہدری حافظ ارسلان )میونسپل کمیٹی پنڈدادن خان سے اضافی مخصوص نشستوں کے ساتھ طاہر آصف چوہدری ملک محسن گروپ ۴ اضافی سیٹیں لے کر آگے تفصیلات کے مطابق ہالیہ بلدیاتی انتخابات کے بعد مونسپل کمیٹی پنڈدادن خان سے ۲گروپ کامیاب ہوے جس میں ملک محسن گروپ اور چوہدری انتظار گروپ کے پہ اس برابر کونسلر تھے ۔مخصوص نشستوں کے لیے ۲ دھڑے ہی سر دھڑ کی بازی لگا چکے ہیں لیکن ملک محسن گروپ نے گزشتہ روز میدان مار لیا جس گروپ کے ساتھ امیدوار براے ایم پی اے طاہر آصف چوہدری کی بھر پور سیورٹ تھی ملک محسن گروپ کو ۷ میں سے ۴ مخصوص نشیستیں مل گئ جس میں لیبر کونسلر سیف علی بلوچ یوتھ کونسلر خواجہ زین حنیف اقلیتی سیٹ کرن ناریندت مخصوص نشست لیڈی خورشید ہ بیگم شامل ہیں جب کہ چوہدری انتظار گروپ کو ۳ اضافی سیٹیں ملی ہیں۔