پاکستان مسلم لیگ(ن)دینہ کی عوام کی خدمت کے واسطے کوشاں ہے۔میاں محمد عاشق

جہلم(نمائندہ جہلم جیو)پاکستان مسلم لیگ(ن)دینہ کی عوام کی خدمت کے واسطے کوشاں ہے۔ عمران خان کو تہذیب کے دائرہ میں رہے گفتگو کرنی چاہیے۔مسلم لیگ (ن)نے کبھی بھی ملکی مفاد سے ہٹ کر بات نہیں کی ۔اُ میدوار برائے چئیرمین تحصیل دینہ میاں محمد عاشق تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن)دینہ کی عوام کی خدمت کے واسطے کوشاں ہے۔ عمران خان کو تہذیب کے دائرہ میں رہے گفتگو کرنی چاہیے۔مسلم لیگ (ن)نے کبھی بھی ملکی مفاد سے ہٹ کر بات نہیں کی ۔اِن خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن)کے جنرل کونسلر میاں محمد عاشق اُمیدوار برائے چئیرمین تحصیل دینہ نے اپنے ایک بیان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ عمران خان اُچھے ہتھکنڈوں پر نہ آئیں جواب ہمیں بھی دینے آتے ہیں پاکستان مسلم لیگ(ن)ہمیں یہ درس نہیں دیتی کہ کسی سے بدکلامی کی جائے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن)دینہ کی عوام کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ میری ٹیم میں محب وطن لوگ ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن)عوامی جماعت ہے گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے جو خطاب کیا ہے کہ2نومبر کو ڈاکوؤں کے کپتان سے میچ ہوگا ان کو ایسی گھٹیازبان استعمال نہیں کرنی چاہیے تھی ۔پاکستان مسلم لیگ(ن)جمہوری جماعت ہے۔ اس وقت ہمیں پاکستان کی فکر کرنی چاہیے۔ کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر پر جو حملہ ہوا ہے وہ قابل مذمت ہے ۔انشاء اللہ تحصیل دینہ کو مسلم لیگ(ن)جلدہی سوئی گیس فراہم کرے گئی۔