دینہ منگلا روڈآئے روز بلاک رہنا معمول بن گیا ہے ۔ اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا عوامی مطالبہ

جہلم(نمائندہ جہلم جیو)دینہ منگلا روڈآئے روز بلاک رہنا معمول بن گیا ہے ۔ اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا عوامی مطالبہتفصیلات کے مطابق دینہ منگلا روڈآئے روز بلاک رہنا معمول بن گیا ہے ۔ منگلا روڈ پر بے ہنگم ٹریفک کا جام رہنا کسی لاپرواہی سے کم نہیں ۔ٹریفک پولیس اہلکار صبح اپنی ڈیوٹی پر آکر مختلف دوکانوں میں بیٹھ جاتے ہیں ۔ ٹریفک کو بحال کرنا ان کے بس کی بات نہیں۔ اثروروسوخ والے حضرات منگلا روڈ پر اپنی گاڑیاں پارک کر کے اپنے کاموں میں چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے منگلا روڈکئی کئی گھنٹوں بلاک رہنا معمول بنگیا ہے۔ ر ہی سہی کثر رکشہ ڈرائیور حضرات نکال دیتے ہیں ۔ ٹریفک اہلکاروں نے کئی دفعہ کار لفٹر منگوایا اور کئی لوگوں کے چالان کیے مگر گاڑی میں جھولا جھولنے والوں کی سمجھ میں کچھ نہیں آتا۔ اعلیٰ حکام سے عوام اپیل کرتی ہے کہ رکشہ اور کار پارکنگ کے لیے متبادل جگہ مہیا کی جائے تاکہ منگلا روڈسے ٹریفک روانی سے چل سکے۔