ٹی ایم اے ہال میں 2 دکانوں کی اوپن بولی

ملک وال(نامہ نگار) ٹی ایم او محمد فیاض وڑائچ کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی نے ٹی ایم اے ہال میں 2 دکانوں کی اوپن بولی کروا کر84 ہزار ماہانہ کرایہ پر2 کامیاب بولی دہندگان کودکانیں کرایہ پر دے دیں تفصیلات کے مطابق ٹی ایم او محمد فیاض وڑائچ کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی نے ٹی ایم اے کی ملکیتی 2 دکانوں واقع جناح روڈ ملکوال کی ٹی ایم اے ہال میں اوپن بولی کروا کر دکان نمبر1 ملک نعیم نے 41 ہزارماہانہ اور دکان نمبر2 عمیر شاہ نے 43 ہزار روپے ماہانہ کرایہ پر حاصل کر لی ہیں اس موقع پر کمیٹی ممبران ٹی اوآئی اینڈ ایس حاجی اقبال خاور ،ٹی او آر عرفان گوندل ، آفس سپر ٹنڈنٹ ملک شیر سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔جبکہ شہریوں نے ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سے پہلے کرایہ پر دی گئی ٹی ایم اے کی دکانوں کے کرایہ جات بھی مارکیٹ ریٹ پر مقرر کئے جائیں جس سے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کو کروڑوں روپے کی آمدن حاصل ہو جائی گی۔