میونسپل کمیٹی ملک وال کی پانچ مخصوص نشستوں کیلئے 12 امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری

ملک وال(نامہ نگار) میونسپل کمیٹی ملک وال کی پانچ مخصوص نشستوں کیلئے 12 امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کر دیے گئے ،دو امیدواروں نے درخواستیں واپس لے لیں ۔ تفصیلات کیمطابق میونسپل کمیٹی ملک وال کی پانچ مخصوص نشستوں کیلئے 14درخواستیں ہوئیں جن میں سے دو امیدواروں نے اپنی درخواستیں واپس لے لیں جبکہ 12امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر کے فائنل لسٹ آویزاں کر دی گئی ۔ خواتین کی تین مخصوص نشستوں کیلئے انیلا عامر ،نگہت سلطانہ، ترین بی بی، نوشابہ نرگس اور نیک پروین میں مقابلہ ہو گا۔ لیبر سیٹ کی ایک نشست کیلئے مظہر اقبال اور مجاہد علی شاہ، یوتھ کی ایک نشست کیلئے عمر فاروق، عاطف نواز اور نیئر عباس جبکہ ایک اقلیت نشست کیلئے زمان یوسف اور پرویز مسیح میں مقابلہ ہو گا ۔میونسپل کمیٹی ملک وال کی مخصوص نشستوں کیلئے ووٹنگ 10نومبر کو ٹی ایم اے ہال ملک وال میں ہو گی۔۔۔