سیکنڈ ایئر کے طالب علم کو نقل کرتے ہوئے سپرٹنڈنٹ نے پکڑ کر مقدمہ درج کروا دیا

ملک وال(نامہ نگار)گورنمنٹ رفیع السلام ہائی سکول سنٹر میں سیکنڈ ایئر کے طالب علم کو نقل کرتے ہوئے سپرٹنڈنٹ نے پکڑ مقدمہ درج کروا دیا تفصیلات کے مطابق گورنمٹ رفیع السلام ہائی سکول ملکوال میں قائم امتحانی سنٹر میں ایف اے کا امتحان دینے والے طالب علم نقیب اکرم سکنہ بوسال کو نقل کرتے ہوئے سپرٹنڈنٹ انصر نے پکڑ کر تھانہ ملکوال میں مقدمہ درج کروا دیا ۔