دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے اور ان کے معاون بننے والوں کیلئے دنیا اور آخرت میں نفع ہی نفع ہے،طارق مغل

جہلم (محمداشتیاق پال) دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے اور ان کے معاون بننے والوں کیلئے دنیا اور آخرت میں نفع ہی نفع ہے، آئیے ہم سب بھی حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کی طرف بھی خصوصی توجہ دیں تاکہ ان مستحق مریضوں کی جان بچانے میں مددگار ثابت ہوں ان خیالات کا اظہار طارق مغل چےئرمین رحمت ویلفےئر فاؤنڈیشن جہلم نے کڈنی سنٹر میں آئے مہمانوں سے گفتگو کے دوان کیا انہوں نے بتایا کہ رحمت ویلفےئر فاؤنڈیشن جہلم کے زیر اہتمام کڈنی سنٹر میں گردہ کے عارضہ میں مبتلا افراد کے گردوں کی صفائی (ڈائیلسز) کئے جاتے ہیں جس میں مریضوں کی درجہ بندی کی گئی ہے پہلے درجے میں خود خرچہ برداشت کرنے والے ہیں دوسرے درجہ میں 50 فیصد تک رعائت اور تیسرے درجہ میں و ہ مریض جو زکوٰۃ کے مستحق ہیں ان کا علاج بالکل مفت کیا جاتا ہے آپ کسی ایک مستحق مریض کے کم از کم دو دن کے اخراجات برداشت کرکے ان کی زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں کیونکہ ان میں ایسے مریض بھی ہیں جو اس موزی مرض کی وجہ سے گھر بارتک فروخت کر چکے ہیں،عوام کی سہولت کیلئے جہلم شہر میں چند دوکانوں پر امدادی بکس رکھے ہیں تاکہ آپ کی کم از کم مالی امداد بھی ان کیلئے نوید کی کرن ثابت ہو سکے۔