دہشت گرد دانہ کار وائیاں ملک کو افراتفری کی جانب دھکیل رہی ہیں ،محترمہ نبیلہ بٹ

جہلم سید نعمان شاہ بخاری) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما محترمہ نبیلہ بٹ نے کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کو سنگین سانحہ قراردیتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد دانہ کار وائیاں ملک کو افراتفری کی جانب دھکیل رہی ہیں حکومت وقت کا اس بارے عمل محض بیانات کی حد تک ہے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مذید کہاکہ ملک میں اجیرن صورتحال پیدا کر کے دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی بھی کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ حکومت وقت دہشت گردوں کے ہاتھوں آلہ کار بننے کی بجائے اپنے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ان کا قلع قمع کریں انہوں نے کہا کہ ہم سانحہ کوئٹہ پر شدید مذمت کرتے ہیں اور شہیدوں کے لواحقین سے اظہارے ہمدردی کرتے ہوئے دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک ان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔