جماعۃ الدعوۃ جہلم جہلم ایف آئی ایف کا تحصیل آفس ڈومیلی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جہلم (وسیم تبریز)جماعۃ الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن جہلم کے زیر اہتمام 28, اکتوبر 2016کو تحصیل آفس ڈومیلی جامع مسجد فضل نور بالمقابل پولیس اسٹیشن فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کی جارہا ہے ،جس میں میڈیکل اسپیشلسٹ،ہارٹ اسپیشلسٹ ، گائنی ،ڈینٹل اسپیشلسٹ،ای این ٹی ،ENTاسپیشلسٹ،اور کوالیفایئڈ سٹاف کے دیگر شعبہ جات کے ڈاکٹرز بھی متوقع ہیں ، یہ بات جماعۃ الدعوۃ جہلم فلاح انسانیت فاونڈیشن جہلم کے چئیرمیں محمد افضل نے اپنے ایک بیان میں کہی ،انہوں نے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ صبح 9بجے شروع ہو گا،جو سہہ پہر3 بجے تک جاری رہے گا،اس فری میڈیکل کیمپ کا مقصد دور دراز علاقوں میں میڈیکل کی فری سہولت مہیا کر نا ہے ،اس میڈیکل کیمپ میں تمام کوالیفائیڈ سٹاف اور ڈاکٹرز شرکت کر رہے ہیں ،جس میں مریضوں کا فری چیک اپ کیا جائے گا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی جائیں گی ، فلاح انسانیت فاونڈیشن نے فلاح انسانیت کے لیئے فری میڈیکل کا سلسلہ پورے ملک میں شروع کر رکھا ہے ،اس سے قبل جہلم FIFکی طرف سے دور دراز علاقوں میں میڈیکل کیمپسن لگائے جا رہے ہیں جس میں حالیہ ایبٹ آباد کے علاقے مجہول میں کیمپ لگایا گیا جس میں سینکڑوں مریض مستفید ہوئے ،اور اب ضلع جہلم میں یہ سلسلہ جاری ہے،اور ان شاء اللہ جاری رہے گا ،اس کے علاوہ FIFکے زیر اہتمام دیگر فلاحی کام جاری ہیں ،اور فلاح انسانیت ان کاموں کا دائرکار کو مذید وسیع کیا جارہا ہے،اور اس پر اخراجات بھی ہوتے ہیں انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی وہ دل کھول کر FIFکی مدد کریں تا کہ نیکی کہ ان کاموں کو بلاتعطل جاری رکھا جاسکے