یوسف ناز نے مسلسل آٹھویں مرتبہ کامیابی حاصل کر کے کھیوڑہ شہر میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا

پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز +عدنان یو نس )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نواب زادہ راجہ مطلوب مہدی ، چوہدری خادم حسین ممبران صوبائی مہر محمد فیاض چوہدری لال اور چوہدری نذز حسین گوندل مسلم لیگ ن ضلع جہلم کے صدر چوہدری جاوید بوٹا جنرل سیکرٹری حافظ راجہ اعجاز جنجوعہ اور تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادن خان کے صدر چوہدری اختر آرائیں اور یونس شہباز اور تمام اراکین نے ضلع جہلم کے سنیئر صحافی اور سابق صدر ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن یوسف ناز کو میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کا بلا مقابلہ کو نسلر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یوسف ناز نے بطور صحافی ہمیشہ بااصول اور بے باک آزاد صحافت کے ذریعے علاقہ کے عوام کی بے لوث اور پر خلوص خدمت کی شاندار مثال قائم کی ہے یوسف ناز کی خدمات سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں انھوں نے مسلم لیگی کارکن اور صحافی کے اپنے فرائص منصبی حق گوئی اور بے باکی سے انجام دیئے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ 1979ء سے 2016ء تک اپنے مخالفین اور سیاسی حریفوں کے لئے ناقابل شکست رہے اور مسلسل آٹھویں مرتبہ کامیابی حاصل کر کے کھیوڑہ شہر میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے حافظ اعجاز جنجوعہ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کو یوسف نازجیسے مخلص اور بے مثال کارکن پر ہمیشہ فخر رہا ہے اور وہ مسلم لیگ کا قیمتی اثاثہ ہیں۔