پائی خیل اورگردونواح میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئیں

پائی خیل(نامہ نگار)پائی خیل اورگردونواح میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئیں ۔سبزی اورفروٹس فروشوں نے آلو،پیاز،مرچ ٹماٹر،انگور،سیب اوردیگرفرٹس وسبزیوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیاعوام پریشانی سے دوچار تفصیلات کے مطابق پائی خیل اور گردونواح میں مقامی انتطامیہ کی طرف سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کوکنٹرول کرنے میں غفلت کے باعث قیمتیں دن بدن نہایت تیزی سے بڑھ رہی ہیں ۔اس مہنگائی کے عالم میں غریب آدمی کاجینادشوارسے دشوارترہوتاجارہاہے ۔آٹا،گھی ،آلو،چینی اوردالوں کی قیمتوں میں دکانداروں نے ازخوداضافہ کررکھاہے ۔علاوہ ازیں مقامی انتطامیہ کی طرف سے نوٹس نہ لینے کے باعث سبزی فروشوں نے بھی آلو،پیاز،سبزمرچ ٹماٹر،فروٹس ودیگرسبزیوں میں اچانک بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے ۔غریب آدمی پہلے بھی مہنگائی کی چکی میں پیساجارہاتھا۔اب توغریب آدمی کاجینامشکل ہوگیاہے۔کسی دکاندارنے لسٹ آویزاں نہیں کی ہوئی اگرخریدار قیمت پربات کرے تودکاندارسیخ پاہوجاتے ہیں۔عوامی حلقوں نے کمشنرمیانوالی اورڈی سی اومیانوالی سے گرانفروشوں کے خلاف فی الفورنوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔