علاقہ کی معروف شخصیت پروفیسرسیدانوارالعزیزشاہ کاظمی آف موچھ انتقال کرگئے

پائی خیل (نامہ نگار)علاقہ کی معروف شخصیت پروفیسرسیدانوارالعزیزشاہ کاظمی آف موچھ انتقال کرگئے ۔تفصیلات کے مطابق سیدواجدمنیرشاہ ایس ایس ٹی گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول موچھ، سیدمدثرحسین شاہ کاظمی غزالی سکول موچھ،سیدمزمل حسین شاہ کاظمی پرنسپل غزالی سکول سسٹم تری خیل،سیدمحسن حسنین شاہ کاظمی ESTگورنمنٹ ایلمنٹری سکول محمدیاروالہ کے والدماجد،ریٹائرڈپروفیسر سیدانوارالعزیزشاہ کاظمی بقضائے الٰہی سے وفات پاگئے۔مرحوم ادارہ صوت القرآن جوہرآبادکے مہتمم قاری مشتاق انورکے استادگرامی تھے ۔جبکہ مختلف سکولز،کالجزمیں بطورپروفیسرڈیوٹی سرانجام دیتے رہے ہیں۔مرحوم صوم وصلوٰۃ کے پابنداورنہایت شریف النفس اورباکردارصلاحیت کے مالک تھے ۔ان کی نمازِ جنازہ اداکردی گئی جس میں ہرمکتبہ فکرکے کثیرتعدادلوگوں نے شرکت کی ۔نمازِجنازہ کے وقت ہرآنکھ اشکبارنظرآئی ۔ان کے اچانک انتقال پُرملال پرحافظ کریم اللہ چشتی ،احمدنوازخان نیازی سرمت خیل،قاری آصف عنایت اللہ چشتی ،صدرپریس کلب موچھ رحمت اللہ خان ہزارے خیل،سنئیرصحافی محمدیونس خان ،طارق خان سوانس ،محمداکرم خان ،محمدعمرخان موازخیل، سیدحسن عباس شاہ ،سیدظفرعباس شاہ ،خان بہادرخان،سیدطارق حسین شاہ ودیگرنے لواحقین سے اظہارتعزیت اورمرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکی۔