حسن اخلاق مومن کے لئے سرمایہ حیات اورباوقارزندگی گزارنے کابہترین طریقہ ہے،قاری آصف عنایت اللہ چشتی

پائی خیل(نامہ نگار)جماعت اہلسنت حنفی بریلوی سٹی پائی خیل کے ناظم اعلیٰ قاری آصف عنایت اللہ چشتی نے کہاکہ حسن اخلاق مومن کے لئے سرمایہ حیات اورباوقارزندگی گزارنے کابہترین طریقہ ہے۔قرآن وسنت کے فروغ کے لئے اوردینی اقدارکی تبلیغ کے لئے کام کرنیوالوں کے سامنے حسن اخلاق کی اہمیت اورضرورت بہت بڑھ جاتی ہے ۔خاص کرمعاف کرناحسن اخلاق کاایک خوبصورت اوردل موہ لینے والاعمل ہے ۔انہوں نے کہاکہ خندہ پیشانی سے ملنے اورغصہ پی جانے کی دین متین اسلام میں بڑی فضیلت ہے اورحسن اخلاق والے ایسے اوصاف کے باعث ایک مومن کے اندرخاص پختگی اوربڑی صفات جنم لیتی ہیں انہوں نے کہاکہ انسان جنگ وجدال سے ملک اورکوئی علاقہ فتح توکرسکتاہے مگردل صرف حسن اخلاق سے ہی جیتے جاسکتے ہیں ۔حسن اخلاق سے خالی انسان اپنی فطری اہمیت کھوبیٹھتاہے ۔