کم سن بچوں کی ڈرائیورنگ سے حادثات میں اضافہ

پائی خیل (نامہ نگار)کم سن بچوں کی ڈرائیورنگ سے حادثات میں اضافہ تفصیلات کے مطابق پائی خیل اورگردونواح میں کم سن بچے موٹرسائیکل اورچنگچی کی ڈرائیورنگ کرکے حادثات میں روزبروزاضافہ کاباعث بن رہے ہیں۔کم سن بچے جن کی ٹانگیں زمین پرنہیں لگتی ڈرائیورنگ کرکے شہریوں کے لئے پریشانی کاباعث بنے ہوئے ہیں۔علاوہ ازیں شہرکی سڑکوں اورمین شاہرات پرغیرقانونی بنائے گئے بڑے بڑے سپیڈبریکر حادثات کاموجب بن چکے ہیں۔جس سے شہریوں میں شدیداضطراب پایاجارہاہے ۔عوامی وسماجی حلقوں نے غیرقانونی سپیڈبریکروں کوختم اورکم سن ڈرائیوروں پرپابندی لگانے کاارباب اختیارسے فی الفورمطالبہ کیاہے۔