سابقہ ایم پی اے چوہدری ندیم خادم نے ہیلتھ ملازمین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا،

جہلم(عبدالغفور بٹ)سابقہ ایم پی اے چوہدری ندیم خادم نے ہیلتھ ملازمین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا،ملازمین جس بھرم، بھروسے، امید، آرزو اور یقین کے ساتھ ان کے ڈیرے پر گئے تھے اپنا سا منہ لے کر واپس آگئے۔باوثوق ذرائع کے مطابق ہیلتھ ملازمین جو کہ اپنی طرف سے بڑے پرامید بیٹھے ہوئے تھے کہ سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم ہمارے لیڈر ہیں اور ہمیں ضرور اس ای ڈی او سے چھٹکارا دلوا کر انصاف کا بول بالا کریں گے،اسی خوش فہمی میں گزشتہ روز سابقہ ایم پی اے کے ڈیرے پر جا پہنچے جہاں پر چوہدری ندیم خادم نے انہیں کہا کہ ’’بس کرو نعرے بازی اچھی بات نہیں کافی بے عزتی ہو نہیں گئی اس کی، یہ چھ ماہ بعد ویسے ہی ریٹائر ہو جائیگا‘‘۔ہیلتھ ملازمین اپنا سا منہ لے کر اور ایم پی اے کا دیا ہوا لالی پاپ لے کر اپنے گھروں کو چلے گئے ۔