جہلم پولیس تھانہ دینہ کے ایس ایچ اوظفر شکیل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مغوی کوبازیاب کر ا لیا

جہلم(عبدالغفور بٹ) محمد صغیر نامی شخص نے پولیس تھانہ دینہ کودرخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کہ میرے بھانجھے ولید کو نامعلوم افراد نے دینہ چوک سے اغوا کر لیا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم حسن اسد علوی کی ہدایت پر ایس ایچ او ماڈل تھانہ دینہ انسپکٹر ظفرشکیل ،ایس آئی انچارج چوکی محمد اعظم ، اے ایس آئی چوکی سٹی دینہ عبدالمالک اغوا ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر اندر ولیدنامی مغوی کو ڈرامائی انداز میں برآمدکرلیا۔تفصیلات کے مطابق محمد صغیر نامی شخص نے پولیس کودرخواست دی کہ اس کے بھانجھے ولید کو دینہ چوک سے نامعلوم اشخاص نے اغوا کر لیا ہے جس پر ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ، ایس ایچ اوظفر شکیل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شب و روز محنت اور لگن سے مغوی کوبازیاب کرایا مغوی محمد ولید نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس کوکسی نے اغوا نہ کیا تھا بلکہ وہ خود بینک سے رقم نکلوا کر راولپنڈی اپنی دوست کے ہاں چلا آیا تھا۔اس موقعہ پر ڈی پی او نے تھانہ کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ا ور عوام سے درخواست کی ہے کہ والدین اپنے بچوں کی حرکات و سکنات پر کڑی نظر رکھیں۔