ہمارے بچے جو مستقبل کا خواب لے کر آئے تھے ان کو ان کی منزل تک پہنچنے سے پہلے ہی موت کی وادی میں پہنچا کر شہید کر دیا گیا،مرزا احسان الحق

جہلم(محمدوقاراحمدجنجوعہ)سیکیورٹی کے بے حد انتظامات کے باوجود خود کش حملوں کو روکنا ناممکن ہو جاتا ہے لیکن ہمیں ہر حال میں دشمن کو اس کی ناپاک چالوں سمیت شکست دینا ہے اور یہ ہمارا عزم بھی ہے اور ہماری زندگی کی طرف ایک مثبت قدم بھی۔ان خیالات کااظہار ممتاز شہری اور سماجی کارکن مرزا احسان الحق نے اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے کوئٹہ کے واقعہ پر انتہائی رنج و غم اور دکھ کااظہار کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے بچے جو مستقبل کا خواب لے کر آئے تھے ان کو ان کی منزل تک پہنچنے سے پہلے ہی موت کی وادی میں پہنچا کر شہید کر دیا گیا۔ہمیں اپنے ان معصوم نوجوانوں پر فخر ہے کہ انہوں نے اپنی جان تو دے دی لیکن وطن کی عزت ،عظمت کیلئے ایک نیا راستہ دکھا دیا کہ زندگی آنے جانے والی چیز ہے مگر ملک کی عزت اور توقیر مستقل رہنے والی اور امر ہونے والی چیز ہے آج ہم سب اس بات کا عہد کریں کہ ہمارے اندر چھپے ہوئے وہ عناصر جو رہتے تو پاکستان میں مگر گن دوسروں کے گاتے ہیں ان پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے اور ان کے بارے میں ہمیں اپنے متعلقہ اداروں کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان میں جلد امن وامان ہو جائے اور ہمارے بچوں کا مستقبل محفوظ ہو جائے۔